تبصرہ برکتاب ـ طلبئہ مدارس مثالی مدرس کیسےبنیں ؟ قاسم علی شاہ - Siddiqahmad.com

تبصرہ برکتاب ـ طلبئہ مدارس مثالی مدرس کیسےبنیں ؟ قاسم علی شاہ




تبصرہ کتاب طلبئہ مدارس مثالی مدرس کیسےبنیں؟

طلبہ کسی بھی قوم کامستقبل ہوتےہیں اورمستقبل کےتحفظ کی ضمانت اس امرمیں پوشیدہ ہےکہ بچوں کی تعلیم وتربیت اوران کی شخصیت وکردارکی تعمیرپربھرپورتوجہ دی جائےاوراگرطالب علم کی ظاہری وباطنی دونوں قسم کی تربیت بہترین اندازمیں کی جائےتوہی ایک مثالی معاشرہ وجودمیں آتاہےـ
زیرنظرکتاب "طلبئہ مدارس مثالی مدرس کیسےبنیں؟"صدیق احمدبن مفتی شفیق الرحمن قاسمی صاحب کی بچوں کی تعلیم وتربیت اورطلبہ کےلیےایسےاصول وضوابط ،اہم تجاویزاورجدیدلائحہ عمل پرمبنی تجربات ومشاہدات ہیں، جن پرعمل پیراہوکرنہ صرف طالب علم ایک کامیاب مدرس بن کرملک وقوم کی ترقی میں اہم کرداراداکرسکتاہے،بلکہ ساتھ ہی ساتھ اپنےشاگردوں کوبھی کامیابی کی راہ پرگامزن کرکےمستقبل کےمثالی مدرس بناسکتاہےـ
یہ کتاب تین ابواب پرمشتمل ہےـ 
مختلف مقامات پرقرآن وحدیث کےحوالےاس کتاب کومستندبناتےہیں،جبکہ اس کےساتھ اکابرعلمائےکرام کےمتأثرکن واقعات بھی کتاب کی اہمیت کوبڑھارہےہیں ـ
یہ کتاب یقینی طورپرطلبہ کےلیےایک بہترین رہنمااورعلم کےسفرمیں ایک مشعل راہ ثابت ہوگی ـ
میری دعاہےکہ اللہ صدیق احمدکےقلم میں مزیدبرکت عطافرمائےتاکہ وہ اس طرح معیاری کتابیِں لکھنےکاسلسلہ جاری رکھیں ـ آمین 
قاسم علی شاہ
استاد/ مصنف/ مقرر
چیئرمین قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن 
7/2/2022

کوئی تبصرے نہیں