ایک شاہی بچی کادردبھراپیغام امت مسلمہ کےنام
ایک شامی بچی کا درد بهراپیغام امت مسلمہ کے نام
ازقلم: مفتی صدیق احمدبن مفتی شفیق الرحمن قاسمی
آج کے اس نت نئے دور میں عجیب انقلاب برپا ہے ہر طرف ظلم وتشدد و عصیان و نافرمانی اور سرکشی کا بازار گرم ہے خوف و ہراس نے پوری دنیا کو اپنی آغوش میں لے رکھا ہے روز بروز اسکی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے سازشوں پر سازشیں رچی جا رہی ہے ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں غرض ظالموں نے کوئ بھی ظلم نہیں چھوڑا ظلم انتہائ درجہ آگے برھ چکا ہے مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے مسلمانوں کو طرح طرح کے مصائب و آلام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پوری دنیا میں صرف مسلمانوں کو ہی ظلم کی چکی میں پیسا جارہا ہے اب انسان انسان نہیں رہا بلکہ حیوان سے بھی بد تربن بن چکا ہے ایسے ایسے خبیث ترین کارنامے انجام دے رہا ہے کہ انسانیت شرم سے پانی پانی ہو جائے جسکی جھلک آپ نے گزشتہ سالوں شام کے شہر حلب اور اب فلسطین غوطہ میں دیکھ لیا ظالموں نے تباہ و برباد کردیا بے چارے مسلمان کر بھی کیا سکتے ہیں جبکہ مسلمان حکمرانوں نے اپنے ملکوں کو داؤپر لگا دیا اور خود ظالم طاقتوں کی غلامی میں جی رہے ہیں لیکن یادرہے مظلوموں کی آہیں بم و بارود اور میزائیل سے بھی زیادہ طاقتور اور زود اثر ہیں انکے اور آسمان کے درمیان کوئ پردہ نہیں ہوتا اور یہ لوگ نہ جانے کتنے لوگوں کی آہوں کی زد میں ہیں؛ 🌿
ظلم کی حد یہ ہیکہ عورتوں کی عصمت دری معصوموں کو تہ تیغ اور جونوں بوڑھوں کو بھی ظلم کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا عمارتوں کو ملبو ں کا ڈھیر بنا دیا سازش میں سر فہرست ملعون بشار الاسد امریکا روس شیعہ ہیں جو مسلسل حملہ کے ساتھ فضائ بمباری کر رہے ہیں حالانکہ وہاں اہل سنت والجماعت ۸۷فیصد اور شیعہ ۱۳ فیصد آباد تھیں اقوام متحدہ کی رپوٹ کے مطابق سات سال میں چار لاکھ مسلمان شام میں شہید کر دیے گئے اقوام متحدہ اسکو روکنے میں ناکام رہی یہ تو محض نشست وبر خوست کا ادارہ بن گیا ایک رپوٹ کے مطابق بارہ لاکھ مسلمان شہید کردیے گئے دس لاکھ میں سے بہت سوں کو بشار الاد نے جیلوں میں قید کردیا افسوس تو یہ ہیکہ کسی کو مدد کے لیے جانے بھی نہیں دیا جارہا ہے ؛ 🌿
""شام کی ایک بچی یہ کہتی ہوئ شہید ہو گئی کہ اللہ کو سب بتادوں گی اسے کیا پتہ کہ اللہ شام کے حالات سے بے خبر نہیں ""🌿
البتہ شام میں بد امنی کی آگ بھڑ کائے رکھنے والے لوگ اللہ کے انصاف سے با خبر نہیں ہے؛ 🌿
ان سارے حالات کو دیکھ کر مسلم ممالک میں سے کسی کی زبان بھی نہیں کھل رہی ہے اور آل سعود جسپر ساری دنیا کی نظر ٹکی ہے وہ تو صرف اقتدار کی لڑائ میں الجھے ہو ئے ہیں اس زخم کو مٹانے کی بجاءے وہ تو نمک پاشی کا کام انجام دے رہے ہیں اسرئیل سے ملاقاتیں الگ الگ ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں اور زبان حال سے یہ کہ رہے ہیں کہ ہمیں بس حکومت کرنے دو بس چاھے تم ہمارے خزانے لے جا کر مسلمانوں کے خلا ف استعمال کرو ہم تمھارے غلام ہیں اگر کوئ عالم انکے سامنے صحیح شرعی حقائق اجا گر کر تا ہے تو اسکو جیل کی کوٹھڑی میں بند کر دیتے ہیں؛ 🌿
حقیقت یہ ہیکہ اسوقت پوری دنیا پر بد احوالی کا ماحو ل طاری ہے دنیا کی غالب اکثریت امن پسند ہیں اور عزت کی زندگی کے ساتھ دو وقت کی روٹی کی متقاضی ہے مگر ہر جگہ انکے لیڈران بے حس بے غیرت اور مطلق العنان ثابت ہو رہے ہیں؛🌿 ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ شام کے امن کی بحالی میں کئی دہا ئیاں لگ جاءے گی؛🌿
لیکن ہھر بھی مایوس نہ ہوئیے آج نہیں تو کل ظالموں کو سزا مل کر ہی رہے گی؛🌿
ایسے خوفناک و دہشت ناک ماحول میں بھی امت براءیوں سے شریعت اور اسلامی تعلیمات کے خلاف چلنے سے باز نہیں آئے گی تو آخر وہ وقت کب آءے گا؟؛🌿
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی جنگ کو قرب قیامت کی علامت قرار دیا ہے اوکما قال رسول اللہ؛
نیز یہ بھی فرما یا کہ جب شام میں جنگ ہو گی تو تم میں کو ئ خیر باقی نہیں رہے گی او کما قال رسول اللہ؛
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ حدیث میں ہیکہ تمام آپس میں بھاء بھائ ہیں؛🌿
اور یہ بھی ہے کہ تمام مسلمان ایک جسم کی طرح ہے جسم کا ایک بھی حصہ بیمار ہو تا ہے تو پورا جسم بے قرار و بریشان رہتا ہے🌿 ؛
اور آج ہمارے کتنے بھائی پریشان ہیں ہم یوں ہی گناہوں کا بوجھ لی کر غفلت کی زندگی گزار رہے ہیں ہمیں انکے لیے دعا کر نا چاہیے اور ساری امت مسلمہ کی طرف سے استغفار کرنا چاہیے اور اللہ کے احکام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کو مضبوطی سے تھام کر زندگی گزارنا چاہیے ؛ 🌿
لیکن افسوس صد افسوس!!!!!
مسلم ممالک یہ نہیں سوچ رہے ہیں کہ آج نہیں تو کل ہماری بھی باری آسکتی ہے بلکہ وہ تو مطمئن بیٹھے ہیں؛؛؛ 🌿
ہم بھی اس سے غافل ہیں کم سے کم یہ بھی نہیں سوچتے کہ جس طرح ہمارے مظلوم بھائیوں کا صفایا کیا جا رہا ہے ہمارا بھی ہو سکتا ہے ہم تو بس خانہ جنگی کا بیڑا اٹھائے ہوئے گھوم رہے ہیں ہم اچھے اخلاق سے لوگوں متاثر کر کے دین کی طرف راغب تو کیا کرتے ہم نے اتحاد واتفاق کو پس پشت ڈال دیا نفرت و تعصب پرستی کو فروغ دیتے جارہے جسکی وجہ سے باطل طاقتیں ہر جگہ ہمارا قلع قمع کرنے کی ناپاک سازشیں رچ رہی ہیں 🌿؛
اسلیے ہر جگہ امن کی بحالی کے لیے ہمارا یہ پیغام کہ ہم اللہ سے ساری امت کی طرف سے توبہ و استغفار کر کے شریعت محمدی کے خیمے اور حدود میں رہ کر اپنی بقیہ زندگی اللہ کے احکام او نبی صلی اللہ کے طریقے کے مطابق گزاریں🌿؛
نیز اللہ سے اپنے مظلوم بھاءیوں کے لیے دعاءیں مانگیں اور مسلم حکمرانوں کی ہدایت کی بھی دعا کریں جہاں تک ممکن ہو سکے مظلوموں کی مدد کریں تعاون کریں جس اعتبار سے بھی ہو سکے؛ 🌿
اور اپنے ایمان پر محنت کر کے اسکو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کو شش کریں؛ 🌿
ان شاء اللہ ان سارے پیغامات پر عمل کرنے کے صورت میں امید ہیکہ کامیابی آپکے قدم چومے گی؛ 🌲🌲🌲🌲🌲🌲🌲
Post a Comment