شرعی مسائل اوران کاحل (۴) - Siddiqahmad.com

شرعی مسائل اوران کاحل (۴)


سوال:
آج کل یہ دیکھاگیاہےکہ بعض لوگ نمازکی حالت میں اپناموبائل وائبریٹ پررکھتےہیں،جس سےفون آنےپرموبائل میں ہلکی آوازکےساتھ حرکت اوربدن میں گدگدی سامحسوس ہوتاہے،جسےبازومیں کھڑاشخص بھی سنتاہے،توکیانمازکی حالت میں موبائل کووائبریٹ پررکھنادرست ہے؟
جواب:
دوران نمازفون آنےپرموبائل میں حرکت ہوتی ہےاوربدن میں گدگدی ساہوتاہےجسےوائبریٹ کےنام سےجانتےہیں،دراصل یہ حرکت اورہلکی آوازنمازمیں خشوع وخضوع یعنی ایک دم پورےطورپرمتوجہ ہوکرنمازپڑھنےمیں خلل ڈالنےوالی ہے،چونکہ اس سےذہن منتشرہوجائےگا،اس وجہ سےحالت نمازمیں موبائل کووائبریٹ پررکھنامکروہ ہےیاتوبالکل حرکت بندکردیں فقط اسکرین چالوبندہویاپھرموبائل بندہی کردیں ـ
عن انس رضي الله عنه يبلغ به النبي صلى الله عليه وسلم قال:  إذاحضرالعشاء واقيمت الصلاة فابدؤابالعشاء.  قال ابوعيسى والذي ذهب إليه بعض اهل العلم من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وغيرهم اشبه بالإتباع وانماأرادواأن لايقوم الرجل إلى الصلاة وقلبه مشغول بسبب شيء . (السنن للترمذي / ۱ / ۲۶۳ باب ماجاءإذاحضرالعشاء)
ويكره التنفل كالفرض حال مدافعة احدالأخبثين البول والغائط وكذاالريح ووقت حضورطعام تتوقه نفسه وعندحضوركل مايشغل البال عن استحضارعظمة الله تعالى. (مراقي الفلاح ص۷۵/قبیل باب الاذان)
سوال:
اسکرین ٹچ موبائل میں قرآن کریم کی آیت بغیروضوکےلکھناجائزہےیانہیں؟
جواب: 
اسکرین ٹچ موبائل میں آیات قرآنیہ بغیروضوکےلکھنےکےبارےمیں بعض مفتیان کرام فرماتےہیں کہ اسکرین اورموبائل کاکی بورڈدونوں ایک ہی حکم میں ہے،لہٰذاجائزنہیں ہوگا،جب کہ دوسری طرف بعض مفتیان کرام کی رائ یہ ہےکہ اسکرین ٹچ موبائل میں کی بورڈکاحصہ اوراسکرین کاحصہ الگ الگ ہوتاہے،اس لیےگنجائش معلوم ہوتی ہےاوریہ بات صحت کےزیادہ قریب ہے؛ تاہم احتیاط کاتقاضایہ ہےکہ اسکرین ٹچ موبائل میں بغیروضوکےآیات قرآنیہ نہ لکھیں،البتہ اسکرین کی وہ جگہ جہاں پرقرآنی حروف لکھےہیں اسےچھونابالاتفاق جائزنہیں ہےـ
ويحرم به اي بالأكبروبالأصغرمس مصحف أي مافيه آية كدرهم وجدار.قال الشامي لكن لايحرم في غير المصحف إلا بالمكتوب أي موضع الكتابة كذافي باب الحيض من البحروقيدبالآية لأنه لوكتب مادونه لايكره مسه كمافي القهستاني.  (الدرالمختارمع الشامي /۱ / ۳۱۵ زکریا)
واللہ اعلم بالصواب 
کتبہ : مفتی صدیق احمد بن مفتی شفیق الرحمن قاسمی

کوئی تبصرے نہیں