(۶)محاورے - Siddiqahmad.com

(۶)محاورے

تاک میں رہنا
موقعےکی تلاش میں رہنا
بلی ہمیشہ چوہوں کی تاک میں رہتی ہےـ

تن بدن میں آگ لگنا
بہت غصےمیں ہونا
اسےدیکھتےہی میرےتن بدن میں آگ لگ جاتی ہےـ

تختہ پلٹنا
تباہ کردینا
فوج نےاس کاتختہ ہی پلٹ دیاـ

تلوےچاٹنا
خوشامد کرنا
کل تک میرےتلوےچاٹاکرتاتھاآج ساہوکاربن بیٹھاـ

ٹس سےمس نہ ہونا
اپنی بات پراڑےرہنا
میں نےاسےبہت سمجھایامگروہ ٹس سےمس نہ ہواـ

ٹیڑھی کھیرہونا
کام کامشکل ہونا
یہ کام کہیں آگے چل کرٹیڑھی کھیرنہ ثابت ہوـ

ٹکاساجواب دینا
انکارکردینا
اس نےمیراذراسابھی لحاظ نہیں کیااورٹکاساجواب دےدیاـ

جان میں جان آنا
اطمینان ہوجانا
وہ کئ دن سےبےہوش ہے،آج انہیں ہوش میں دیکھ کرجان میں جان آئ ـ

جان فداکرنا
جان قربان کرنا
میرےوالدین مجھ پرجان فداکرتےہیں ـ

جان پرکھیلنا
خطرہ اٹھانا
آگ بجھانےوالےجان پرکھیل کرلوگوں کوبچاتےہیں ـ

کوئی تبصرے نہیں