کہاوتیں یاضرب المثل(۱۰)
چمڑی جائےپردمڑی نہ جائے
انتہائ کنجوس
اس کاکیاپوچھتےہوبس یہ سمجھوکہ وہ توچمڑی جائےپردمڑی نہ جائےکےاصول پرچلتاہےـ
چیل کےگھونسلےمیں مانس کہاں
کم آمدنی والاجیب خالی ہوتاہے
میاں چیل کےگھونسلےمیں ماس کہاں جوکماتاہوں وہ خرچ کردیتاہوں ـ
خربوزہ کودیکھ کرخربوزہ رنگ بدلتاہے
صحبت کااثرہوتاہے
تم بھی اپنےبھائ ہی کی سی حرکت کرنےلگے،سچ ہےمیاں خربوزےکودیکھ کرخربوزہ رنگ بدلتاہےـ
خداگنجےکوناخن نہ دے
خداکمینےکودولت نہ دے
وہ افسر کیابنالوگوں کاحق ناجائز دبانےلگا،خداگنجےکوناخن نہ دےـ
دورکےڈھول سہانے
کسی کوبغیربرتےاچھاسمجھ لینا
اس کےبارےمیں تمہیں کچھ معلوم نہیں ہے،میاں دورکےڈھول سہانےہیں،جب واسطہ پڑےگاتوسمجھ جاؤگےـ
ڈوبتےکوتنکےکاسہارا
مایوسی میں چھوٹی مددبھی بڑی لگتی ہے
یہ چھوٹی سی مددبھی ہمارےلیےڈوبتےکوتنکےکاسہاراثابت ہوگی ـ
سرمنڈاتےہی اولےپڑے
کام کےشروع میں ہی خرابی پیداہونا
اس نےکام شروع کیاہی تھاکہ باہرکامال آنےلگااوراس کاکام چوپٹ ہوگیا،یوں سمجھ لوسرمنڈاتےہی اولےپڑےـ
ناچ نہ جانےآنگن ٹیڑھا
بےوجہ بہانےتراشنا
تم گاناسنانےمیں سینکڑوں بہانےبنارہےہو،ناچ نہ جانےآنگن ٹیڑھا،میاں جلدی سےسناہی دوـ
Post a Comment