محاورے(۱۱)
ابترہونا
کام خراب ہونا
اس کی ماں کی حالت ابترہوگئ ـ
آب آب ہونا
شرمندہ ہونا
اسےاپنی ناکامی پرآب آب ہوناپڑا
آب ودانہ اٹھنا
سفراختیارکرنا
مالک نےڈرائیورسےجس طرح گفتگوکی اس سےیہی اندازہ ہوتاہےکہ اس کاآب ودانہ اٹھنےوالاہےـ
آڑےآنا
مشکل میں مددکرنا
سچادوست وہی ہےجومشکل میں آڑےآئے ـ
آبروپرپانی پھیرنا
عزت گنوانا
عمرکی آوارگی نےاس کےخاندان کی آبروپرپانی پھیردیاـ
آڑےہاتھوں لینا
ڈانٹنا
جب نوکرنےغفلت کےساتھ جھوٹ بولنےکی غلطی کی تومالک نےاسےخوب آڑےہاتھوں لیاـ
آتش زیرپاہونا
بہت بےقرارہونا
پس کہہ غالب ہوں اسیری میں بھی، آتش زیرپاموئےآتش دیدہ ہےحلقہ زنجیرکاـ
اپنی ہی کہنا
اپنی باتوں کےآگےکسی کی نہ سننا
یہ شاعربھی عجیب ہیں صرف اپنی ہی کہےجاتےہیں ـ
اپنےگریبان میں منہ ڈالنا
اپنی حالت پرغورکرنا
تم خواہ مخواہ بچوں کوبراکہہ رہے ہو،ذرااپنےگریبان میں منہ ڈال کردیکھوـ
آپ کی کیابات ہے/آپ کی توبات ہی کچھ اورہے
آپ کی ہمت بڑی ہے
آپ نےایک ڈانٹ میں سب کوخاموش کردیا،آپ کی کیابات ہے/ آپ کی توبات ہی کچھ اورہےـ
Post a Comment