کہاوتیں ‏یاضرب ‏المثل ‏(۷) - Siddiqahmad.com

کہاوتیں ‏یاضرب ‏المثل ‏(۷)

جوگرجتے ہیں برستے نہیں 
شورمچانےوالےکام نہیں کرتے
وہ اس کام کوچنددنوں میں ختم کرنےکادعوی کررہاتھادوماہ ہوگئے،سچ ہےجوگرجتےہیں وہ برستے نہیں ہیں ـ

جان نہ پہچان خالہ بی سلام
بغیرجان پہچان کےاپنائیت جتانا
ایک چھوٹی سی ملاقات اوروہ گھرپرمہمان بن کرچلے آئےہیں،جان نہ پہچان خالہ بی سلام اسی کوکہتےہیں ـ

چورکی داڑھی میں تنکا
جوغطلی کرتاہےاس میں گھبراہٹ ہوتء ہے
تم نےچوری نہیں کی تواتناگھبراکیوں رہےہو،کہیں چورکی داڑھی میں تنکاتونہیں ہےـ

چورچوری سےجائےہیراپھیری سےنہ جائے
بری عادت چھوڑی نہیں جاسکتی
بوڑھےہونےکوآگئےمگرحرکتیں وہی ہیں چورچوری سےجاتاہےمگرہیراپھیری سےنہیں جاتاـ

چٹ منگنی پٹ بیاہ 
کسی کام کاجلدی ہونا
اگرلڑکااچھاہےتوہاں کردواورچٹ منگنی پٹ بیاہ کرکےفرض سےسبک دوش ہوجاؤـ

کوئی تبصرے نہیں