کہاوتیں ‏یاضرب ‏المثل ‏(۴) - Siddiqahmad.com

کہاوتیں ‏یاضرب ‏المثل ‏(۴)

بلی کوخواب میں چھیچھڑےنظرآتےہیں
آدمی پراس کےخیالات کااثرپڑتاہے
تم توخواب میں ہربارلکھ پتی بن جاتےہوـ بلی کوخواب میں چھیچھڑےنظرآتےہیں ـ

بڑےبول کاسرنیچا
غرورکاانجام بےعزتی ہونا
اتناغرورمت کرو،یہ سمجھ لوکہ بڑےبول کاسرنیچاہوتاہےـ

بھینس کےآگےبین بجانا
بےوقوف کواچھی باتیں بتانا
ارےاسےکیاسمجھارہےہو،بس یہ سمجھ لوکہ تم بھینس کےآگےبین بجارہے ہوـ

پانچوں انگلیاں گھی میں 
ہرطرح سےفائدہ 
اس کاباپ الیکشن میں کامیاب ہوگیااب تواس کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہوں گی ـ

پڑھےنہ لکھے نام محمدفاضل 
جانتےکچھ نہیں اورقابل ہونےکی غلط فہمی 
آپ خوش فہمی کاشکارہیں،پڑھےنہ لکھےنام محمدفاضل ـ

کوئی تبصرے نہیں