محاورے (۵)
پاپڑبیلنا
مشکلیں برداشت کرنا
میں نےاس نوکری کوحاصل کرنےکےلیےبڑےپاپڑبیلےہیں ـ
پالاپڑنا
واسطہ پڑنا
ابھی اس سےپالانہیں پڑاہےورنہ آٹےدال کابھاؤمعلوم ہوجاتاـ
پانی پانی ہونا
بہت زیادہ شرمندہ ہونا
چوری پکڑےجانےپروہ شرم سےپانی پانی ہوگیاـ
پگڑی اچھالنا
بےعزتی کرنا
وہ اچھےاچھوں کی پگڑی اچھال دیتاہےـ
پھونک پھونک کرقدم رکھنا
احتیاط برتنا
ابھی تم تجارت میں نئےہوپھونک پھونک کرقدم رکھوـ
پھولےنہ سمانا
بہت زیادہ خوش ہونا
اس کی کامیابی کی خبرسن کراس کےوالدین پھولےنہ سمائےـ
پانی کی طرح بہانا
بےجاخرچ کرنا
باپ کےمرتے ہی اس نے دولت پانی کی طرح بہادی ـ
پانی پھیرنا
مٹادینا
تمہاری ناکامی نےتمہارےوالدین کےمنصوبوں پرپانی پھیردیاـ
تین پانچ کرنا
فضول باتیں کرنا
زیادہ تین پانچ نہ کروورنہ سیدھاکردوں گاـ
تالی کادونوں ہاتھوں سےبجنا
لڑائ میں دونوں کاقصور
تالی ایک ہاتھ سےنہیں دونوں ہاتھوں سےبجتی ہےتم بھی برابرکےقصوروارہوـ
Post a Comment