کہاوتیں ‏یاضرب ‏المثل(۳) - Siddiqahmad.com

کہاوتیں ‏یاضرب ‏المثل(۳)

آستین کاسانپ ہونا
دوست بن کردغادینا
میرادوست تومیرےلیےآستین کاسانپ ثابت ہواـ

آسمان سرپراٹھانا
بہت زیادہ شورکرنا
تم لوگوں نےتومیرےجاتےہی آسمان سرپراٹھالیاـ

آسمان کےتارےتوڑنا
بہت زیادہ چالاکی دکھانا
اس کےبارےمیں نہ پوچھووہ توآسمان کےتارےتوڑلاتاہےـ

باغ باغ ہونا
بہت زیادہ خوش ہونا
پاس ہونےکی خبرسن کراس کادل باغ باغ ہوگیاـ

بےپَرکی اُڑانا
افواہ اڑانا
وہ توہمیشہ بےپَرکی اڑاتاہےـ

بال کی کھال نکالنا
بہت زیادہ گہرائ میں جانا
وہ توہربات کی بال کی کھال نکالتاہےـ

باتوں میں اُڑانا
ہنسی میں ٹال دینا
وہ توبڑےبڑوں کوباتوں میں کواڑادیتاہےـ

بغلیں بجانا
خوش ہونا
چھوٹی سی کامیابی پربغلیں نہ بجاؤـ

بات کابتنگڑبنانا
ذراسی بات کوبڑھانا
تم توذراسی بات کابتنگڑبنادیتےہوـ

بغلیں جھانکنا
شرمندہ ہونا
اپناہوم ورک پوراکرلوورنہ کلاس میں بغلیں جھانکاپڑیں گی ـ

بال بال بچنا
حادثہ ہوتےہوتےرہ جانا
آج توذراہی کسررہ گئ ـ بال بال بچ گیاورنہ کام تمام ہوجاتاـ



کوئی تبصرے نہیں