محاورے ‏(۱۰) - Siddiqahmad.com

محاورے ‏(۱۰)

سبزباغ دکھانا
دھوکادینا
اس نےمجھےبڑےسبزباغ دکھائے،مگرمیں اس کی باتوں میں نہ آیاـ

سرپرکفن باندھنا
جان کی بازی لگانےکےلیےتیار
فوجی سرپرکفن باندھ کرنکلتےہیں ـ

سانپ سونگھ جانا
خاموش ہوجانا
بولتےکیوں نہیں اب کیوں سانپ سونگھ گیاـ

شیشےمیں اُتارنا
ہم نوبنالینا
وہ ہرایک کواپنی باتوں سےشیشےمیں اُتارلیتاہےـ

شیروشکرہونا
بہت زیادہ دوستی 
وہ دونوں آج کل بڑےشیروشکرہورہے ہیں ـ

شیطان کی آنت 
بہت طویل 
تمہاری کہانی توشیطان کی آنت ہونےلگی ہےـ

قافیہ تنگ کرنا
پریشان کرنا
اس نےتومیراقافیہ تنگ کررکھاہےـ


قیامت برپاکرنا
دنگافسادکرنا
دہشت گردوں نےکشمیرمیں قیامت برپاکررکھی ہےـ

مٹھی گرم کرنا
رشوت دینا
آج کل دفترمیں مٹھی گرم کیےبغیرکوئ کام نہیں ہوتاـ

منہ سےپھول جھڑنا
میٹھابولنا
وہ جب بولتاہےتومنہ سےپھول جھڑتے ہیں ـ

منہ کی کھانا
ہارجانا
دشمن نےہمیشہ یہاں آکرمنہ کی کھائ ہےـ

کوئی تبصرے نہیں