کہاوتیں یاضرب المثل (۲)
ابھی دلّی دورہے
ابھی کامیابی دورہے
ابھی بغلیں بجانےکی ضرورت نہیں ہے،ابھی تودلّی دورہےـ
ایک پنتھ دوکاج
ایک وقت میں دوکام پوراکرنا
نمائش کی سیربھی کرلی اورسامان بھی خریدلیا،ایک پنتھ دوکاج ہوگئےـ
آدھاتیترآدھابٹیرہونا
بےمیل ہونا
پینٹ پرکرتاپہننا،آدھاتیترآدھابٹیرسالگتاہےـ
ایک انارسوبیمار
ایک چیزکےبہت سےطالب
وہ توعوام میں بےپناہ مقبول ہے،بس یوں سمجھ لوکہ ایک انارسوبیماروالی بات ہےـ
اوکھلی میں سردیاتوموسلوں سےکیاڈرنا
جب ایک مشکل کام کردیاتواس کےنتیجےسےکیاخوف
مقابلےمیں نام لکھواہی دیا،گویااوکھلی میں سردےہی دیا،توموسلوں سےکیاڈرنا،ہارجیت توہوکرہی رہےگی ـ
Post a Comment