عنوان اورسرخی کیسےبنائیں؟
عنوان اور سرخی کیسےبنائیں؟
عنوان: مضمون کا عنوان اس موضوع پر موجود پہلی بڑی سرخی ہوتی ہے؛عنوان ایساہوناچاہیے کہ اس سے نہ صرف مضمون کے مواد کااندازہ لگایاجاسکے،بلکہ اس کی مدد سے اس موضوع کے ساتھ مشابہت بھی پیداہوسکے؛ عنوان کی تعیین یہ مدّنظر رکھ کر کی جاتی ہےکہ یہ عنوان جس موضوع کی نمائندگی کررہاہے اس کو دیگر قابلِ اعتماد ذرائع میں کیسے جاناجاتاہے۔
مضمون کاعنوان جاذبِ نظر اوردل چسپ ہوناچاہیے؛ تاکہ قاری کومکمل مضمون پڑھنےپرآمادہ کرےـ بہت سی مرتبہ مواد عمدہ ہوتاہے؛لیکن عنوان نیانہیں ہوتایاجامع نہیں ہوتاہے،جس کی وجہ سےعنوان دیکھ کرہی لوگ اسےسرسری طورپرگزاردیتے ہیں، اسےخاطرخواہ پذیرائ نہیں مل پاتی ـ دوسری طرف ایک بڑی تعدادایسی ہےجوفقط عنوان ہی دیکھ کرپورے مضمون کااندازہ لگالیتی ہے؛ اس لیے عنوان کی تعیین میں بہت ہی زیادہ احتیاط اورباریکی سےکام لیتے ہوئےدل چسپ ،جاذبِ نظراورپُرکشش عنوان لگایاجائےـ
عنوان کیساہوناچاہیے؟
عنوان میں چند خصوصیات کا پایاجانا ضروری ہوتاہے۔
(۱)قابلِ شناخت:عنوان کو پڑھ کر مضمون کے موضوع کوواضح ہوجانا چاہیے۔
(۲)قابل ِرسائی:عنوان ایساہوناچاہیے جس سےاصل موادتک آسانی سے پہنچاجاسکے۔
(۳)درست اور واضح:عنوان درست اور واضح ہوناچاہیے،تاکہ مبہم اورہم نام موضوعات اور مضامین میں امتیاز کیاجاسکے۔
(۴)مختصر:عنوان چھوٹا اور مختصر ہوناچاہیے،زیادہ طویل عنوان نہ رکھاجائے۔
(۵)دیگر عناوین سے مطابقت: اس طرح کے دیگر رائج عناوین کو دیکھ کر آپ عنوان مقرر کریں ،تاکہ مطابقت برقرار رہ سکے۔
عملی مشق :
الگ الگ مختلف موضوع پرمناسب تعبیرات کی روشنی میں مرتب اندازمیں پیراگراف تیارکریں،اب ان پیراگرافوں پرالگ الگ عناوین اورسرخی لگائیے،جوپیش کردہ ہدایات کی روشنی میں ہوں- مثلا: قلم کےموضوع پرکوئ بات لکھی، اب اس پرعنوان لگادیں، قلم ایک استاذ؛ قلم ایک معلم ـ
اسی طرح اگرانسان پرلکھیں گے توعنوان اس طرح لگائیں گے،انسانی زندگی کااتارچڑھاؤ؛ انسان حقیقت کےآئینےمیں؛ انسانی زندگی کافکری سفر؛ وغیرہ وغیرہ ـ
کبھی کبھی عنوان پیغام کےحساب سےاورکبھی مضمون کےکسی جزء کےحساب سےبنالیاجاتاہےـ
لہٰذاان ہی تمام ہدایات کی روشنی میں عنوان اورسرخی بنانے کی مشق کریں؛تاکہ کسی بھی مضمون پراچھاساعنوان دیاجاسکے۔
اب کسی ماہراستاذکےسامنےاپنی تحریرپیش کریں اوران کی نشاندہی کےمطابق اپنےعناوین کوسدھاریں،ان شاءاللہ اس طرح مشق کرنےسےآپ جلدسیکھ جائیں گےـ
Post a Comment