جملہ سازی سےپیرانویسی تک
جملہ سازی سےپیرانویسی تک
انسان کے منہ سے نکلنے والی آواز کی ابتدائی شکل کو حرف کہتے ہیں۔
جیسے : الف ،با،تا،ثا،جیم وغیرہ۔
پھر ان حروف سے مل کر جو شکل بنتی ہے اسے لفظ کہتے ہیں۔
جیسے: کسی ، کو ، تکلیف، نہ ، دو، ان پانچوں میں سے ہر ایک کو لفظ کہتے ہیں۔
ان پانچ الفاظ سے مل کر جو شکل بن رہی ہے یعنی:کسی کو تکلیف نہ دواسے جملہ کہتے ہیں۔
ایسے متعدد جملوں کی مدد سے ہم اپنی ایک بات کو مکمل طور پر پیش کر سکتے ہیں اسے پیراگراف کہتے ہیں اورمختصرًا پیر ابھی کہتے ہیں۔
جیسے: ایسے متعدد جملوں سے لے کر کہتے ہیں تک ایک پیرا گراف ہے۔
ان ہی پیراگرافوں کی مدد سے ہم اپنی ایک تحریر مکمل کرتے ہیں ،خواہ وہ کہانی ہو،مضامین ہویااصنافِ نثر میں سےکوئی اور صنف ہو۔
پھر ہماری ان تحریروں کا مجموعہ کتابی شکل اختیار کرلیتاہے؛یوں ہماراحرف سے تحریر اور پھر تحریر سے کتاب تک کاسفر مکمل ہوجاتاہے۔
پتہ چلاکہ کسی بھی قسم کی تحریرپیش کرنےکےلیےحرف سےلفظ، لفظ سےجملہ اورجملےسےپیراگراف کاسفرکرناپڑتاہےـ اخیرمیں پیراگراف تیارکرنےکی ضرورت پڑتی ہےـ اورپیراگراف میں ایک بات سے متعلق خیالات کومرتب شکل میں پیش کرناہوتاہےـ
یہ بات توآپ اچھی طرح سمجھ چکے ہوں گے کہ جس زبان میں ہم لکھناچاہتے ہیں اس زبان کےالفاظ کاذخیرہ اکٹھاکرناسب سےزیادہ ضروری ہوتاہےـ کیونکہ بغیرالفاظ کےکوئ بھی بات پیش نہیں کی جاسکتی ہےـ اورجب تک الفاظ باہم مربوط نہ ہواس وقت تک اچھاپیراگراف تیارہی نہیں ہوسکتاـ اورجب تک ایک اچھاپیراگراف بناناہم نہیں سیکھیں گےاس وقت تک بہترین مضمون تیارنہیں ہوپائےگاـ لہٰذابہترین مضمون تیارکرنےکےلیےسب سےپہلےہمیں عمدہ الفاظ کاانتخاب اوراس کےبعدان کوجوڑکرخوبصورت پیراگراف بناناہوگاـ
عملی مشق:
پچھلےسبق میں آپ نےکسی ماہرقلم کار کی تحریرسےموتیاں چن کرپیراگراف بنانےکی مشق کی تھی ـ اب اپنےتخیل کی مدد سےکسی بھی عنوان پرغیر مرتب طریقے سے چھوٹے چھوٹے پیراگراف بناکرمشق کریں؛ جس میں یہ خیال رکھیں کہ آپ چھوٹےچھوٹےدوحرفی، تین حرفی اورچارحرفی جملےبنائیں گے،پھراُن جملوں کوجوڑیں گے،اب تمام جملوں کوباہم مربوط کرکےایک پیراگراف تیارکریں گے،جس میں آپ ایک مفہوم کوظاہرکرنےاورایک ہی حقیقت کی تشریح کےلیے چندجملوں پرمشتمل ایسامجموعہ تیارکریں گےجن کےدرمیان مضبوط تعلق اورواضح ربط ہوـ یہ بات ذہن نشیں رہےکہ پیراگراف ایک متعین نتیجہ دےسکتاہواورساتھ ہی ایک متعین نکتے کی وضاحت بھی کرسکتاہوـ
اس طرح کئ مرتبہ سوچ کر،غوروفکرکرکےایک ایک پیراگراف بناکرمشق کریں گے،بارباراس پرنظرثانی، نظرثالث کریں کہ کہیں ربط میں کوئ کمی تونہیں؟ جملوں کی ترتیب صحیح ہےیانہیں؟ پیراگراف صحیح مفہوم کوواضح کررہاہےیانہیں؟ اگران میں سےکسی میں بھی کچھ کمی محسوس ہوتواسے دورکرکےپیراگراف کوواضح اورصاف کریں، اس طرح کئ مرتبہ مشق کرنےکےبعدجب آپ کو اطمینان ہوجائےتواب اپنی یہ تحریرکسی ماہراستاذکودکھائیں اوران کی ہدایات پرعمل کریں ـ ان شاءاللہ آپ عمدہ پیراگراف تیارکرناسیکھ جائیں گےـ
Post a Comment