جسمانی ‏ساخت ‏کی ‏منظرکشی - Siddiqahmad.com

جسمانی ‏ساخت ‏کی ‏منظرکشی

جسمانی ساخت کی منظر کشی :-

    منظرکشی کی تیسری قسم یہ ہےکہ : کسی انسان کی ساخت یعنی بناوٹ اورامتیازی وصف سے شناخت کرائی جائی،اورایسانقشہ پیش کیاجائے کہ وہ دیگرانسانوں سے ممتازمعلوم ہو،ساتھ ہی کوئی اس وضاحت کی روشنی میں اس کے چہرے ،بدن ،ہاتھ پاؤں وغیرہ کانقشہ اگر کوئی کاغذ پربنانا چاہے تو آسانی سے بناسکے،تیار ہونے والا نقشہ بھی ایساہوکہ اس نقشےکو لیکر اگر تلاش کرنا چاہے تو پہچان کرتلاش کیاجاسکے۔یوں تو ہرانسان عام طور پر ایک ہی طرح کاہوتا ہے،لیکن ہرایک کی بناوٹ میں کچھ نمایاں اورکچھ پوشیدہ فرق ضرور ہوتاہے،جس کی روشنی میں وہ اپنے دوست واحباب،اعزاء واقرباءمیں ممتاز ہوتاہے۔
    اگر انسان کہا جائے تو ایک معروف شکل ذہن میں آجاتی ہے،اسی طرح جب مسلمان کہاجائے تو انسانوں میں سے اسلام قبول کرنےوالا شخص مراد ہوتاہے،اب مسلمانوں میں بھی اہل سنت والجماعت کا لفظ کہاجائے تو ایک خاص ذہنیت اور سوچ رکھنے والے لوگ مراد ہوتے ہیں،ان تمام وضاحت کے بعد اگر چند صفات کی تعیین کردی جائی،مثلا:نام،شکل وصورت،رہن سہن،طور وطریقہ اوراخلاق وعادات،کو بھی بیان کردیاجائے تو فورا شکل ذہن میں آجاتی ہےکہ: فلاں نام کا اس طرح کاحلیہ والا،ان سارے اوصاف اور اخلاق وعادات کا حامل ایک شخص ہے،جوفلاں خاندان سے تعلق رکھتاہے،جس کا طور طریقہ،رہن سہن اس طرح کاہے،اور جس کی عادت اس طریقے کی ہے،جویہ پیشہ اختیار کیے ہوئے فلاں جگہ پر ٹھہراہواہے،اس کاوطن اصلی فلاں ہے۔
     آپ یہ سوچیں کہ: کوئ لڑکاگم ہوگیاہے اورہم نے اس لڑکے کو دیکھاتھا،اسے  ہم جانتے ہیں،اب ہمیں تصویر دکھائےبغیر اس طرح  تفصیلات پیش کرنی ہےکہ تصویر دیکھنے اورلڑکے پرنظرپڑنے کے بعدبعینہ ویساہی معلوم ہوجیسا ہم نےکہاتھا،ہوبہووہی نقشہ سامنےآئےـ ۔
  عناصر:
  نام،مقام،مذہب ومسلک،پیشہ،چہرہ کی ساخت،رنگت،سر،بال، آنکھ پیشانی، ہاتھ پاؤں کانقشہ، پیٹ اورپیٹھ کی ساخت، چال ڈھال، خصلت وعادات،تقوی وپرہیزگاری،عبادات ومعاملات،مزاج، اچھائیاں، برائیاں وغیرہ ـ۔

  طریقہ:
  سب سےپہلےآپ اپنےآپ کوایک آرٹسٹ سمجھ کرعناصر جمع کرنے اوراسے ترتیب دینےکےبعدوضاحت پیش کر یں اور اس طرح شروع کریں کہ ایک انسان جس کانام فلاں ہےـ جوفلاں مذہب سےتعلق رکھتاہےاورفلاں مسلک کاحامل ہےـ اس وقت یہ پیشہ اختیارکیےہواہےـ جس کاچہرہ گولائ لیےگندمی رنگ کادکھتاہےـ ناک لمبی،  پیشانی کشادہ اوربڑی بڑی آنکھیں ہیں ـ بال لمبےگردن تک لٹکےہوئےـ گول پرگوشت لمبےہاتھ اورلمبےلمبےپاؤں ہیں ـ پیٹ جسم سےکچھ اوپرکی طرف ابھراہواہے؛ لیکن نہ ہی زیادہ موٹااورپتلاہےـ بلکہ درمیانا ہےـ پیٹھ بالکل برابرچوڑی ہےـ جس سےوہ بڑالحیم شحیم معلوم ہوتاہےـ چال ڈھال درمیانی ہے،نہ زیادہ تیزاورنہ ہی زیادہ آہستہ ـ بےشماراچھی خصلتیں اس میں پائ جاتی ہیں ـ وہ نرم مزاج کاحامل ہے، وہ لوگوں میں گُھل مل جانےوالا ہےـ اس کا اسلوب بڑادلکش ہےـ عبادت وریاضت اورتقوی وپرہیزگاری میں شایداس جیسامحلےمیں کوئ نہیں ہےـ معلاملات میں صفائ، لین دین میں بالکل بھی جھول نہیں ہےـ وعدےکاپکاہےـ لیکن بڑاضدی  ہےـ ۔
  اس طریقے سےکسی بھی شخص کےاوصاف،جسمانی ساخت کی عکاسی کی جاسکتی ہےـ اوربہترین اندازمیں ایسا تحریری نقشہ کھینچاجاسکتاہےـ جس کی مدد سے اس کی خیالی تصویرذہن میں بنائ جاسکےـ ۔
  اس طریقےکوسیکھنےکافائدہ یہ ہوگاکہ کسی بھی کرادکی عکاسی کرنی ہو،کسی کرادکانقشہ کھینچناہوتوآسانی سےآپ کھینچ سکتے ہیں آپ کو اس میں کامیابی بھی ملےگی ـ۔

  عملی مشق:
  سب سےپہلےخالی الذہن ہوکر،سوچ وبیچارکےبعدپیش کردہ عناصرکی روشنی میں رف کاپی میں معلومات اکٹھی کرلیں،  اس کےبعداسےترتیب وارتفصیل کےساتھ، ہرایک کی وضاحت کرتے ہوئے عمدہ اندازمیں پیش کرتے جائیں؛اس کی کامیابی کوپرکھنےکےلیےآپ کسی طالب علم کودےسکتے ہیں کہ ہماری اس تحریرکوپڑھ کرایک نقشہ بناؤ،جیساسمجھ میں آرہاہے، اگروہ نقشہ ٹھیک بناتوسمجھیں آپ کی تحریرکامیاب ہے؛ورنہ آپ کی تحریرمیں اب بھی جھول باقی ہے جسےدورکرنےکی ضرورت ہـےـ۔
 اب کسی ماہراستاذکی نگرانی میں اس کام کومکمل کریں ـ یاکسی استاذکودکھادیں ـ بعدمیں ان کی ہدایات پر عمل کریں ـ۔
  

کوئی تبصرے نہیں