بہترین روزنامچہ تیارکرنےکاطریقہ
اخباری روزنامچہ بھی کچھ اس طرح ہوتاہےکہ اس میں روزانہ کےاہم واقعات ہوتے ہیں ـ لہٰذاہم اس سےملتی جلتی ایک قسم پیش کررہے ہیں ـ
روزانہ کےمعمولات کو مختصر اندازمیں بیان کرنا،اورتفصیلا ایسی بات یاایسے واقعات پر روشنی ڈالناجو پچھلے کچھ دنوں،کچھ مہینوں کے درمیان روزانہ کے معمول سے ہٹ کر خلاف معمول پیش آئے ہوں۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ:ذہن کو پورے طور خالی کرکے،یکسو ہوکر اپنے ذہن میں پچھلے پیش آمدہ اہم واقعہ کے نقشے کولائیں،سوچیں،خوب یاد کریں،کچھ یاد آئے،اسے لکھ لیں،پھر جب کسی اہم واقعے کے متعلق تفصیلات جمع ہوجائیں،کچھ مواد ذہن نشیں ہوجائےتواب ان کو ذہن میں ہی ترتیب دیدیں۔
اب تحریری شکل میں ترتیب وار اس طرح پیش کریں کہ گویاآپ ایسے شخص کے سامنے واقعے کی تفصیل پیش کررہےہیں جو اس مجلس میں میں شریک نہ ہواہو،پھر بھی آپ کی تحریر کوپڑھنے کے بعد اسے ایسامعلوم ہوکہ وہ خود شریک رہااوراس نے پورے منظرکوخودہی دیکھا۔
اس قسم میں روزانہ کےمعمولات کو ثانوی درجے میں رکھیں گے،یعنی روزانہ کے معمولات کو اجمالی طور پر اور پیش آمدہ واقعہ کو تفصیلی طورپربیان کریں گے۔
اس صنف کافائدہ یہ ہوگاکہ:
یادداشت کے طورپروہ باتیں تفصیلا محفوظ ہوجائیں گی،اورذہنی صلاحیت ،یعنی سوچ کر ،غوروفکرکرکےپچھلی ،گزری ہوئ باتوں کو ذہن میں لانے کا طریقہ معلوم ہوگا،یادداشت بھی تیزہوگی،لکھنے کاطریقہ معلوم ہوگا،ساتھ ہی کسی اہم واقعے کی منظر کشی یعنی عمدہ انداز میں پیش کرنے کا سلیقہ سیکھنے کو ملے گا،جس کی مدد سے تحریرکی اگلی منزلیں مزید آسان ہوجائیں گی۔
یادرہے! اس صنف میں ترتیب فطری ہونی چاہیے؛ چونکہ اگرترتیب صحیح نہیں ہوگی توباتیں بےجوڑ،اوربےمعنی سی معلوم ہوں گی ـ
اب ترتیب کی صحت کو معلوم کرنے کاطریقہ یہ ہےکہ: ہرچیزکی ابتداسےشروع کریں اورانتہاتک غورکرتے جائیں،سوچتے جائیں ـ
مثلاً: نمازِفجرسےقبل دن کی شروعات ہوتی ہے؛ توہم پہلےاس کو بیان کرتے ہیں، اس کےبعدفجرکےبعدکےحالات کو،اب باری آتی ہےظہرکےبعد کےواقعات کی ؛ اس وقت تک دن بھرکےحالات وواقعات کاہی بیان چل رہاتھا، لیکن اب دن کےحالات کےساتھ ساتھ خاص واقعہ کی بھی تفصیل پیش کرنی ہےاجمالاً یاتفصیلاً؛ شروع سےلےکراخیرتک ـ
واقعہ کوبالترتیب پیش کرنےکےلیےسب سےپہلےوقت اور دن کی تعیین کریں گے، پھروجہ اورنوعیت،بیان کریں گےـ
کیوں اورکیسےپیش آیا؟
اس کےبعدواقعہ کی شروعات کیسےہوئ؟
اب پوراواقعہ اچھےاندازمیں درج کردیں گےـ
اس روزنامچےکی تیاری کے وقت آپ اپنی پڑھی ہوئ تعبیرات، مناسب اشعاراوردل چسپ اندازاختیارکرتے ہوئےاسےمکمل کرنےکی کوشش کریں ـ تاکہ تعبیرات کےاستعمال کاطریقہ، گفتگوکاسلیقہ،منظرکشی کااسلوب معلوم ہوسکےـ
روزنامچےکی عملی مشق:
آپ نےاوپرپیش کردہ تفصیلات کواچھی طرح پڑھ لیا،آپ سمجھ چکے ہیں، نیزروزنامچےکی نوعیت اورنمایاں خوبیوں سےآپ آشناہوچکےہیں، اس روزنامچےمیں آپ ان تمام چیزوں کےجان چکےہیں، جن کی ضرورت ہمیں باتوں کو پیش کرنےمیں پڑتی ہےـ
اب آپ اپنی معلومات کو،روزہ مرّہ کی زندگی کو،بہترین اسلوب، عمدہ اندازمیں اچھی تعبیرات میں بیان کریں اورخاص واقعےکی منظرکشی کرنانہ بھولیں ـ
اس طرح مشق کریں، اورکسی استاذکی نگرانی میں رہ کراس کام کومکمل کریں، ان کےمشورےاورہدایات پرعمل کرکےکوشش کرتے رہیں ـ ایک دن آپ اچھی طرح سیکھ جائیں گےـ
Masha Allah,, Allah tabarako taala mazeed taraqqi ataa farmae Aameen
جواب دیںحذف کریںشکریہ ـ آمین ثم آمین جزاکم اللہ خیراـ
حذف کریںجزاكَ اللّٰه
حذف کریںجزاكَ اللّٰه بہت بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریں