عمارت کی منظرکشی
عمارت کی منظرکشی
ازقلم: مفتی صدیق احمد
منظر کشی کی دوسری قسم گھر ،عمارت،مدرسہ یا مسجد کااس طرح نقشہ کھینچنا ہےکہ:جس سے اس کی بناوٹ،رقبہ اور احاطہ کے ساتھ ساتھ لمبائی ،چوڑائی،اونچائی،موٹائ اور گھر یا عمارت میں چہار دیواری کے درمیان موجود تمام چیزوں کا احاطہ ہوجائے،یعنی جس طرح ایک انجینئر نقشہ تیار کرتاہے،اس کے بعد تفصیلی وضاحت پیش کرتاہے،اسی طریقے سے ہمیں بھی پہلے نقشہ بنانا ہے،اس کے بعد مکمل وضاحت پیش کرنا ہے۔
عناصر:
عمارت کاجائے وقوع، کب بنی؟دروازہ کی بناوٹ،عمارت کتنےرقبےمیں پھیلی ہے،دیوارکی لمبائ، اونچائ، گولائ، عمارت کی ساخت یعنی نقشہ اورڈھانچہ، کمرے، دروازے،کھڑکی،چھت، امتیازی وصف، رنگ،اردگردکامنظر،باغیچے، عمارت تک پہنچنےکےراستے،فرش کی تزئیین کاری، مہمان خانہ، مطبخ، بیت الخلاء، غسل خانہ گاڑیاں رکھنےکی جگہ ـ
آپ اپنےطورپرمزیداہم عناصرکااضافہ کرسکتے ہیں ـ
طریقہ:
اس نقشے کو پیش کرتے وقت آپ اپنے آپ کو ایک انجینئر سمجھیں،اس کےبعد خوب غور وفکر کرکے باربار عمارت کی تصویر یا ویڈیودیکھ کر،عمدہ انداز میں تحریری شکل میں وضاحت کریں،آپ یہ سوچیں کہ ہم ایسے شخص کےلیے یہ وضاحت اور نقشہ تیار کررہے ہیں جس نے ہمارے گھر کو نہیں دیکھاہے؛لیکن وہ اپنا گھربالکل ہوبہو ہمارے گھر کی طرح ہی بناناچاہتاہے،اب آپ جب یہ سوچ کر نقشہ تیار کیجیےگا تو بہت ہی عمدہ انداز میں نقشہ تیار ہوگااور تفصیلات بھی آپ اچھے سے سمجھاپائیں گے۔
آپ اپنی سہولت اورآسانی کےلیےیہ طریقہ اختیار کرسکتے ہیں کہ سب سےپہلے پوری عمارت اوراس کےاردگردکی تمام چیزوں کا تحریری نقشہ تیارکرلیں، اس کےبعد یکےبعددیگرےترتیب وارہرایک کی وضاحت پیش کرتے جائیں
وضاحت پیش کرتے وقت اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ گاؤں میں داخل ہونےکےبعد جس راستے سےآپ اس عمارت تک پہنچیں گےاسےواضح کرکےآگے بڑھتے جائیں اوراسی راستے کوپکڑےہوئےدرمیان میں آنےوالی چیزوں کی تفصیلات درج کرتے ہوئے آگے بڑھیں ـ عمارت تک پہنچنےکےبعد اب اس کی مکمل تفصیلات اپنےمرتب کردہ عناصرکی روشنی میں تیارکرتے جائیں ـ
ان شاءاللہ آپ عمارت کابہت ہی عمدہ نقشہ پیش کرپائیں گےـ
یادرہے!
اس تحریر یعنی منظر کشی کی کامیابی کاراز اسی میں مضمر ہےکہ :آپ کی تحریر سے مکمل نقشہ سمجھ میں آجائے،عمارت کی ساخت ،بناوٹ کو آپ اچھی طرح سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں ؛آپ کی تحریرکوپڑھ کرکوئی بھی شخص آپ کے گھر کی بناوٹ ،تفصیلات کا نقشہ آسانی سے کھینچ سکے۔
اپنی تحریر کی کامیابی کو پرکھنے کےلیے :تحریرکے تیارہوجانے کے بعد اپنے گھر کی تصویر یاویڈیو شروع کرکے غور کریں کہ جیسا اس میں دِکھ رہاہے،تحریر کو پڑھ کر ذہن میں وہی نقشہ آرہاہے یا نہیں؟اگر کمی معلوم ہو تو اس کی بھرپائی کرکے کوشش کریں کہ وہی نقشہ ذہن میں آجائے ،اس طرح کئ مرتبہ جانچتے رہنے سے اس تحریر میں مزید نکھار آجائےگا۔
تین طریقےآپ کےسامنے آچکےہیں ـ ویڈیویاتصویردیکھ کرپہلےقلم سےکاغذپرنقشہ بنالیں ـ اسکےبعد ترتیب وارتفصیلات پیش کرتے جائیں ـ
اس ترتیب سےچلنےکےبعدبہت ہی آسانی سےآپ کامیاب منظرکشی کرسکتےہیں ـ
علمی مشق:
منظرکشی کی عملی مشق کےلیےآپ ذاتی طورپرمحنت کرکے، غوروفکراورسوچ وبیچارکےبعدایک تحریرتیارکرسکتےہیں، جس میں عمارت کاہوبہوبعینہ اس طرح نقشہ کھینچاگیاہوکہ جس سےقاری کےذہن میں آپ کی تحریرپڑھنےکےبعد مکمل تصویرذہن میں آجائےـ اب اپنےطورپربھی ویڈیواورتصویرکی روشنی میں جانچیےپرکھیےـ کسی ماہراستاذکی نگرانی میں رہ کراسےمکمل کریں یالکھنےکےبعدکسی ماہراستاذکی خدمت میں بغرض اصلاح پیش کریں ـ پھران کی ہدایات کےمطابق منظرکشی کی غلطیاں دورکریں اوراچھےاندازمیں منظرکشی کرنے کی کوشش کریں ـ
ماشاء اللہ دعا کرتا ہوں اللہ زورے قلم زیادہ کرے
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ بہت خوب
جواب دیںحذف کریں