سبق آموزروزنامچہ تیارکرنےکاطریقہ
ازقلم: مفتی صدیق احمد
روزنامچہ کی تیسری قسم سرکاری روزنامچہ ہےـ
سرکاری روزنامچہ میں بھی کچھ اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں ،جو بعد میں دستاویزی شکل اختیارکرلیتی ہیں۔
یہاں پر اس سے ملتی ہوئی ایک صنف کاذکرہے؛جس میں روزانہ کے معمولات کو مختصر اندازمیں بیان کرکے، تفصیلاً ایسی بات یا ایسے واقعات پر روشنی ڈالتے ہیں جو زندگی میں پیش آئے ہوں اور بہت ہی اہم سبق دے گئے ہوں؛کیونکہ اس طرح کی باتوں کو محفوظ رکھنے سے اپنا تجربہ اور مشاہدہ بھی محفوظ ہوجاتاہے،اور سوچنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے،یادداشت بھی بڑھتاہے،ساتھ ہی تجربات کی روشنی میں انسان سالوں کے سفر کو منٹوں میں طے کر لیتاہے،اور بغیر دھوکہ کھائے ہی زندگی کے تجربات اسے راہ میں حائل ہونے والی دشواریوں،پریشانیوں اور مشکلات سے بچائے رکھتے ہیں؛ان ہی سارے فوائد کے پیش نظر روزنامچے کی تیسری قسم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
روزنامچے کی اس قسم کی خصوصیت یہ ہےکہ:اس میں روزانہ کے معمولات کاذکر اجمالی طور پر ہوتاہے،ساتھ ہی کسی اہم واقعے کی منظر کشی بھی ہوتی ہے،ان دونوں کےساتھ ساتھ اس واقعے سے حاصل شدہ سبق بھی ہوتاہے،جسے تجربات ومشاہدات سے تعبیر کیا جاتاہے۔
اسی وجہ سے اس قسم میں ایسے واقعہ کو ہی بیان کیاجاتاہے جس سے کچھ نہ کچھ سبق حاصل ہواہو۔
اس طرح کی تحریریں تیار کرنے کےلیے سوچنے اور غور وفکر کرنے کے بعد معمولی چیز کو بھی غیر معمولی بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؛چونکہ بسااوقات ہم جسے معمولی سمجھ کر نظراندازکردیتےہیں ،وہ بھی بہت اہم سبق دے جاتے ہیں۔
یادرہے! سبق آموزروزنامچے کی تیاری نہایت آسان بھی ہے اوردل چسپ بھی ـ
زندگی کی بھاگ دوڑمیں بہت سی مرتبہ ایسےمراحل آتے رہتے ہیں جس میں ہم کچھ حاصل کرتے ہیں، کبھی کامیابی اورکبھی ناکامی سےہماراسابقہ پڑتارہتاہےان ہی کامیابیوں کےپیچھے پوشیدہ راز ہوتے ہیں اورناکامیوں کےپیچھےتجربات ومشاہدات اوربہترین سبق چھپاہوتاہے یہ روزنامچہ ان ہی تمام چیزوں کوتحریری جامہ پہناناسکھاتاہےـ
طریقہ:
اسے تیارکرنےکاطریقہ یہ ہےکہ آپ خالی الذہن ہوکرخوب سوچیں، غوروفکر کریں، پیش آمدہ واقعات پرذہن دوڑائیں کہ ہماری زندگی کاکون سالمحہ اورکونساواقعہ ایساتھا جس نےہمیں بہت کچھ سکھادیا، کون ساوقت ہمارےلیےسبق آموزثابت ہوا؟
ان تمام چیزوں کی تلاش کےلیے آپ کواپنےماضی میں جاناہوگا،گزری ہوئ یادوں کوٹٹولناہوگا،کھائےہوئےدھوکے کوپرکھناہوگا،ملےہوئے سبق سےرہنمائ لینی ہوگی، کاروبارمیں خسارے کی وجوہات تلاش کرنی ہوگی، باہم تلخ بات چیت اورمعاملات کےدرمیان ہونےوالےنقصانات پرردِّعمل کاتجزیہ کرناہوگاـ تب ہی جاکرآپ حقائق تک پہنچ پائیں گے ـ
اب جب آپ یہاں تک پہنچ چکے ہیں، تو اپنی پڑھی ہوئ تعبیرات کی روشنی میں روزمرّہ کےمعمولات کےساتھ اسےمرتب طریقے سےاچھوتےاندازمیں پیش کرنے کی کوشش کیجیےـ
تلخ تجربات، سبق آموزلمحات سےحاصل شدہ رہنمائ اوراس تناظرمیں مستقبل کےلیےبہترین مشورےسےآپ کایہ روزنامچہ خالی نہ رہےـ
روزنامچہ کی عملی مشق:
آپ نےروزنامچے کی تیسری قسم کی نوعیت اچھی طرح سمجھ لی ہے، تجربات کی تلاش کاطریقہ آپ جان چکے ہیں، سبق آموزلمحات کوذہن میں لاناآپ نے سیکھ لیاہےـ اب پیچھے گزرے ہوئےاسباق کی روشنی میں اسی بھی انوکھےاندازمیں پیش کرنے کی کوشش کریں ـ کسی ماہراستاذکی نگرانی میں رہ کراپنےسمجھےہوئے طریقےکےمطابق سبق آموزروزنامچہ تیارکریں ـ اس کےبعد ان کودکھائیں، غلطیوں کی نشاندہی کی جائےتواس پرخاص توجہ دیں اورکانٹ چھانٹ کےبعد اخیرمیں ایک غلطی سےپاک،صاف بہترین روزنامچہ تیار کریں ـ
Post a Comment