روزنامچہ،تعارف،طریقہ اورفوائد - Siddiqahmad.com

روزنامچہ،تعارف،طریقہ اورفوائد


روزنامچہ،تعارف،طریقہ اورفوائد

روزنامچہ(1)
  روزنامچہ :یومیہ معمولات ۔تعارف:۔
   دن بھر کی مصروفیات کاتحریری اظہار،اپنے مزاج وافکار کی جھلک،داخلی وخارجی عناصر کاحسین امتزاج اوروقت کو الفاظ میں مقید کرناروزنامچہ کہلاتاہے۔
  روزنامچے کی اقسام :۔(۱)ذاتی روزنامچہ(۲)اخباری روزنامچہ(۳)سرکاری روزنامچہ۔
  ذاتی روزنامچہ  یعنی: اپنےدن بھر کی پیش آمدہ تمام چیزوں کو،فجرکےوقت بیدارہونےکےبعد سےلےکرعشاء کےبعد بستر پرلیٹنےتک کاہرلمحہ تحریری شکل میں بہترین  اسلوب اورعمدہ پیرائے سےپیش کرنا۔
  اگر ہماری ملاقات والدین،قریبی رشتہ دار یادوست واحباب سے ہو تو وہ ہمیں پوچھتے ہیں کہ آپ دن بھر میں کیا کیا کرتے ہیں؟ پورے دن آپ کی مشغولیت کیارہتی ہے؟
  چنانچہ اس وقت ہمیں منظم اور مرتب طریقے سے پورے دن کی رُوداد،یعنی سرگزشت پیش کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ 
  اب ہم دن کے ابتدائی حصے سے لے کررات کے آخری پہر تک تمام اموریعنی کاموں کی ترتیب واریکے بعد دیگرے اچھے اندازمیں وضاحت پیش کرتے جاتے ہیں؛اس وضاحت کو جوکہ پورے دن کےا نجام دیے ہوئے کاموں کی مکمل تفصیل ہے روزنامچے سے تعبیر کیاجاتاہے۔
  روزنامچہ لکھنے کے فائدے:۔ پہلا فائدہ یہ ہےکہ:بات چیت اورلکھنے کے طریقے کو اس کے واسطے سے عمدہ اندازمیں سیکھاجاسکتاہے۔نیز اچھی اچھی تعبیرات کے استعمال کاطریقہ،اوراملاء وتحریر کی درستگی کے ساتھ ساتھ کسی بھی چیز کو اچھے اندازمیں پیش کرنے کاسلیقہ آتاہے۔
  دوسرا فائدہ یہ بھی ہےکہ:روزانہ کی پیش آمدہ چیزوںاوراہم واقعات کوقلمبند کیاجاسکتاہے۔
  تیسرافائدہ یہ ہےکہ: روزنامچے سے اپنااحتساب ہوتاہےاورمعمولات زندگی کا جائزہ لینانہایت ہی آسان ہوجاتاہے۔اپنی خوبیاںاورخامیاں سامنے آتی ہیں اور احساس ہوجاتاہے،جس سے اپنےاصلاح کی فکرہوگی اور حسن ِ کارکردگی کاجذبہ پروان چڑھےگا ۔
  چوتھافائدہ یہ ہےکہ:لکھائی بہترہوتی ہے،علمی اورادبی ذوق پیداہوتاہے۔
  اچھےروزنامچے کی خوبیاں:۔ سب سے پہلے تاریخ ،دن ،مہینہ اورسال لکھتے ہیں۔سادہ اورعام فہم زبان واندازاستعمال کریں۔ہماراروزنامچہ ذات وصفات کی عکاسی کرتاہے،اسلیےایمان داری سےلکھناہے،کامیابی وناکامی، ہرایک کولکھناہے۔اچھے روزنامچے میں شعری ونثری حوالے بھی دیے جاسکتے ہیں۔اپنے شعبے حوالے سے مختصر تفصیلات،خوبیاں ،خامیاں اورمزیدبہتری کےلیے اہم تجاویزپیش کرناہے۔
  روزنامچہ کی کل تین قسمیں ہیں۔ (۱)روزنامچہ میں صرف روزانہ،یعنی دن بھر کی تمام تفصیلات ۔مثلا: فجر سے لے کر عشاء تک جوکام ہم روزانہ انجام دیتے ہیں ،انہیں ہی اچھے اندازمیں بیان کیاجائے۔ 
    روزنامچے کی عملی مشق:آپ ڈائرے لکھنے کے فوائد،طریقے اور روزنامچے کےتعارف سے آشنا ہوچکے ہیں؛لہٰذااب پیش کردہ خاکے کوذہن میں بٹھاکر اچھی طرح غوروفکر کےبعد،اپنے طور پر بہترین اندازمیں مختصر ساروزنامچہ تیارکرلیں،اورکسی ماہراستاذکی نگرانی میں رہ کرلکھتے رہیں؛ پھران ہی کےپاس اسےچیک کرائیں۔اب مکمل خوداعتمادی کےلیےسبق میں دیے گئے نمونے کواچھی طرح پڑھ کر مشق کےلیے دیے گئے خانےمیں ایک صاف ستھری تحریرلکھیں۔
  

1 تبصرہ: