تأثرات - Siddiqahmad.com

تأثرات


تأثرات 

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم: ـ
امابعد!
عام طور سے نوجوان فضلا قلم وتحریر کی جولانگاہ سےدوررہتے ہیں، حالانکہ اِس وقت قلم وزبان کےہتھیار سےلیس ہونااشدضروری ہےـ
نہایت مسرت کاموقع ہےکہ برادرِ مکرم مفتی صدیق احمد زیدفیضہ کاقلم جاری وساری ہےاوروہ اس سلسلے میں تحریک پیداکرنےکےلیے کوشاں رہتے ہیں، آن لائن مضمون نگاری سکھانے کےلیے کورس بھی چلاتے ہیں ـ اللہ تعالی ان کی محنتوں کو قبول فرمائے ـ آمین
موصوف طلبہ کو مضمون نگاری سکھانے کےساتھ ساتھ خود بھی لکھتے رہتے ہیں، اوران کےلکھے ہوئے مضامین رسائل ومجلات میں شائع بھی ہوتے ہیں ـ
زیرِنظر کتاب بھی ان ہی کےقلم کانقشِ اول ہے، جس میں انہوں نے اکابر کی کتابوں اوران کےخطبات سے طلبئہ علم کےلیے نفع بخش چیزیں جمع کرنے کی کوشش کی ہے، یہ اپنی اس کوشش میں کتنے کامیاب ہیں اس کا فیصلہ توقارئین ہی کریں گے؛ مگر اس میں کوئ شک نہیں کہ ان کی یہ کوشش "کاوش" اور"شاہکار" کی طرف پہلاقدم ہےـ امید ہےکہ یہ قدم اٹھتے رہیں گے اورنقش اول کےبعد قلمی نقوش کاسلسلہ اسی طرح جاری وساری رہےگاـ
اللہ تعالی اس کتاب کو بےانتہا قبول فرمائے،نافع بنائے،اخلاص واستقامت عطافرمائے اورمزید خدمات علمیہ ودینیہ کےلیے موفق بنائے، آمین ـ
فقط والسلام
دعاگو
ابوسعدچارولیہ غفرلہ

1 تبصرہ: